آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ بابر اعظم سوشل میڈیا پر لوگوں کی تنقید کے بعد اپنا گیم تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
پاکستان کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے اسٹرائیک ریٹ پر تنقید کے دوران بابر اعظم کے قدرتی کھیل کی حمایت کردی۔
بابر اعظم نے آخری بار دسمبر 2024 میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد سے وہ ٹیم سے باہر ہیں۔
بابر نے آخری فارم بحال کرنے کی کوشش بھی کررہے ہیں انہوں نے آخری نصف سنچری 2023 میں آئرلینڈ کے خلاف بنائی تھی۔
حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فہیم اشرف نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے بابر اپنا گیم ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب سوشل میڈیا اور لوگ بابر کے بارے میں اتنا کہہ رہے ہیں کہ انہیں اپنا کھیل بدلنے کی ضرورت ہے۔ اس وجہ سے بہت سی چیزیں ہیں جو اس کے حق میں نہیں جا رہی ہیں۔
بابر اعظم کے اسٹرائیک ریٹ پر تنقید کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی کرکٹ میں قابل ذکر نام 200 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ نہیں کھیلتے۔
انہوں نے کہا کہ ہاں ہم نے ان کی کپتانی میں کوئی بڑا ایونٹ نہیں جیتا لیکن کسی کھلاڑی کے فطری کھیل کو نہیں بدلنا چاہیے۔
فہیم اشرف کا کہنا تھاکہ بابر جس طرح سے اپنے شاٹس کھیلتا ہے اگر آپ مجھ سے یہ مطالبہ کرتے ہیں تو یہ غلط ہے، اسی طرح اگر آپ بابر کو ایک اوور میں 6 چھکے لگانے کو کہیں، تو یہ غلط ہے۔ اگر آپ بابر کو وہاں سے باہر رہنے اور میچ جیتنے کو کہیں گے تو وہ اپنے طریقے سے ایسا کرے گا۔