واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وکٹری 45-47 کے نام سے مرد و خواتین کے لیے پرفیومز کی نئی رینج متعارف کرا دی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی پرفیومز کی کلیکشن "وِکٹری فورٹی فائیو، فورٹی سیون کے نام سے متعارف کرا دی ہے، اس پرفیوم کی سب سے خاص بات بوتل پر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمہ کا ہونا ہے۔
امریکی صدر نے سوشل میڈیا ٹروتھ پر لکھا کہ یہ پرفیومز "فتح، طاقت اور کامیابی” کی علامت ہیں جو مرد و خواتین دونوں کے لیے دستیاب ہیں۔
اپنے فالورز کو ٹرمپ نے مشورہ دیا کہ وہ خود بھی ایک بوتل خریدیں اور اپنے چاہنے والوں کو بھی تحفے میں دیں، پیغام کے اختتام پر انہوں نے خوشی، لطف اور جیت کے جذبے کو برقرار رکھنے کی تلقین کی۔
واضح رہے کہ پرفیومز کی شیشیوں پر نمایاں انداز میں فورٹی فائیو ۔ فورٹی سیون درج ہے، جو ٹرمپ کے مدتِ صدارت کی عکاسی کر رہا ہے
یہ خوشبو مرد حضرات اور خواتین دنوں کے لیے علحیدہ ورژنز میں دستیاب ہے، اور ہر 100 ملی لیٹر بوتل کی قیمت 249 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
برانڈ کی ویب سائٹ پر مردوں کے لیے مخصوص خوشبو کو “طاقتور، مردانہ خوشبو جس کی خوشبو دیرپا اور شائستہ ہو” کے طور پر بیان کیا گیا ہے، اور یہ ان مردوں کے لیے بنائی گئی ہے “جو طاقت، اعتماد اور مقصد کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔”