جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پارٹی سے کس نےنکلوایا؟ شیر افضل مروت نے نام بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایم این اے شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے علیمہ خانمہ نے پارٹی سے نکلوایا، وہ سمجھتی ہیں پارٹی ان کے دم پر چل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہوگی تو یقیناً مشاورت درست ہوسکے گی ، خط کے ذریعے اظہار کیا گیا پارٹی رہنماؤں اورقیادت پراعتماد کرنا ہوگا۔

شیر افضل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اور دیگر رہنماؤں پر اعتماد کرنا چاہیے، ہر چیز کیلئے اڈیالہ جانےکی ضرورت نہیں، پارٹی رہنماؤں پر اعتماد کرنا چاہیے، ماضی میں جوغلطیاں ہوئی ہیں ان کااعتراف کرنا چاہیے۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کی بے توقیری کیوں کرتے ہیں، ہمیں ایک دوسرے کو اسپیس دینی چاہیے، سیاست کو دشمنی نہیں بنانا چاہیے، پی ٹی آئی میں فیصلہ سازی ایسی ہے، جسے تبدیل کرنے کیلئے سب کو راستہ پتہ ہے۔

انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رائے کس طرح تبدیل کرنی ہے، اکثر پارٹی لوگ جانتے ہیں، پارٹی میں بعض ایسے فیصلے بھی ہوئے ہیں، جو پی ٹی آئی دشمنی پر مبنی تھے، انتخابی نشان چھین لیا گیا تھا تو مولانا شیرانی کو چھوڑ کر کیوں پی ٹی آئی پی سے اتحاد کیا گیا،ایسے کئی فیصلوں کی مثالیں دے سکتا ہوں جو پارٹی دشمنی پر مبنی تھے۔

شیر افضل نے دعویٰ کیا کہ علیمہ خانم سمجھتی ہیں پارٹی ان کے دم پر چل رہی ہے، مجھے پارٹی سے علیمہ خانم نے نکلوایا ہے،علیمہ خانم نے اب علی امین گنڈاپور کیخلاف محاذ کھولا ہوا ہے، وہ ڈیڑھ سال سےمتحرک ہیں، انہوں نے پارٹی کو فتح کرلیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کس کو پارٹی میں آنا اور جانا ہے، کس کے خلاف مہم چلانی ہے، سب فیصلے وہ کرتی ہیں، اس وقت پی ٹی آئی میں ون سائیڈٹریفک چل رہی۔

مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بانی پی ٹی آئی کیلئے نکلیں گے یہ کبھی نہیں ہوسکتا، پتہ نہیں کون لوگ اس قسم کے خواب دیکھ رہے تھے میں نے تو روکا تھا، جب پی ٹی آئی والے مولانا کے گھر جاتے تھےاس وقت بھی اعتراض کیا تھا، میں نے کہا تھا مولانا فضل الرحمان بانی پی ٹی آئی کیلئے نہیں نکلیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں