جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سلنڈر پھٹنے سے وین میں آتشزدگی ، زخمی طالبہ اجالا اسپتال میں دم توڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لیاقت پور: احمد پور شرقیہ میں سلینڈر پھٹنے سے وین میں آتشزدگی کے واقعے میں زخمی طالبہ اجالا اسپتال میں دم توڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق احمدپور شرقیہ میں ایل پی جی سلینڈرپھٹنے سے وین میں آتشزدگی کا واقعہ ہوا، جس میں زخمی ایک طالبہ جاں بحق ہوگئیں ، جس کے بعد جاں بحق طالبات کی تعداد 2 ہوگئی۔

جاں بحق اجالا نامی طالبہ برن یونٹ ملتان میں زیر علاج تھی اور چک 2 عباسیہ کی رہائشی تھی۔

گذشتہ روز کالج وین میں گیس سلنڈر آتشزدگی واقعے کے بعد 3 نجی کالجز کے پرنسپلز سمیت کالج ایڈمن، وین مالک، ڈرائیور سمیت 8 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمے میں اقدام قتل،دہشت گردی اور 7 اے ٹی اے کی دفعات شامل کی گئی، ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ ملزمان نے لالچ میں آکر کم پیسوں میں ایل پی جی وین بک کرائی، اقدام سے معصوم قیمتی جانوں کا نقصان ہوا، سلنڈر پھٹنے اور حادثے کے باعث علاقے میں خوف ہراس پیدا ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں ، جلد گرفتار کرلیں گے۔

وزیرصحت پنجاب سلمان رفیق کی زخمی بچیوں کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  5 بچیوں کے نشتر اسپتال ملتان میں ٹیسٹ اور علاج کیا جا رہا ہے، بچیوں کو ضروری ٹیسٹوں کے بعد برن یونٹ شفٹ کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں