سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ آج بدھ کو مدینہ منورہ میں تیز ہوا چلے گی جس کی رفتار 49 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہوا کے ساتھ گرد غبار بھی ہوگا جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔ سب سے زیادہ المہد، الحناکیہ، العلا اور العیص متاثر ہوں گے جہاں یہ کیفیت شام 7 بجے تک رہے گی۔
محکمے کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن کے شہروں تربہ، المویہ اور الخرمہ میں بھی کم شدت کے ساتھ گرد رہے گی جس سے حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ مشرقی ریجن کے بیشتر شہر گرد غبار سے شدید متاثر ہوں گے جہاں بعض علاقوں میں حد نگاہ انتہائی محدود رہے گی۔
ریاض ریجن کے متعدد شہروں میں یہی کیفیت کم شدت کے ساتھ رہے گی تاہم ہائی وے پر حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق گرد غبار کی لہر سے عسیر، جازان، الباحہ، نجران اور الجوف بھی متاثر ہوں گے تاہم کہیں تاثیر کم ہوگی اور کہیں زیادہ ہوگی۔
مقدس مقامات کو شدید موسم سے بچانے کے لیے بڑا اقدام:
سعودی عرب کے ریجنل مرکز برائے موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ماحول پر موسمی تبدیلی کے اثرات کا تجزیہ کرنے کیلیے جدید سائنسی بنیادوں پر سائنسی مطالعے کا آغاز کیا گیا ہے۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس مطالعے کا مقصد شدید موسمی حالات سے نمٹنے کے لیے جامع حل تلاش کرنا ہے۔
ریجنل مرکز کے مطابق اس مطالعے میں شہر کے انفراسٹرکچر پر موسمی اثرات کا تجزیہ،جدید کلائمنٹ ماڈلنگ تیکنیک کے ذریعے شدید موسمی سیمپلز کا تجزیہ کرنا اور زائرین حرمین شریفین کی کی سیفٹی اور آرام کو یقینی بنانیلے لیے حل تجویز کرنا ہے۔
قومی مرکز کے سی ای او اور موسمی تبدیلی سینٹر کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر ایمن سالم غلام کے مطابق ’موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ریسرچ اس لیے بھی اہم ہے کہ اس کا مرکزی ہدف حرمین شریفین کی موسمی تبدیلیوں سے ہے جہاں دنیا بھر سے زائرین پہنچتے ہیں۔
سعودی عرب میں خواتین ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری
ریجنل مرکز برائے موسمیاتی تبدیلی کے سی ای او کے مطابق ریسرچ کا محور ومرکز شہری ماحول کو متاثر کرنے والے موسمی حالات کا سائنسی نکتہ سے تجزیہ کرنا اور حاصل ہونے والے نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والی تحقیق سے استفادہ کرنا ہے۔