اسلام آباد : 5 تا 8 جولائی تک کے لیے شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، جس میں نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے 2 تا 8 جولائی 2025 کیلئے مون سون بارشوں اور سیلاب پر الرٹ جاری کردیا۔
کے پی، آزاد کشمیر، شمال مشرقی پنجاب میں 5 تا 8 جولائی کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔
دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافے سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
تربیلا ڈیم میں پانی کے بہاؤ میں اضافے سے نچلے درجےکی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، جی بی، خیبرپختونخوا میں گلیشائی جھیلیوں کے پھٹنے سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں : موسم سے متعلق خبریں
این ڈی ایم اے نے ہدایت شہری بارشوں میں کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، کھمبوں اور بل بورڈز سے دور رہیں، آندھی اور طوفان کے دوران کم حدنگاہ حادثات کا باعث بنتی ہے۔
الرٹ میں کہا گیا کہ بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کابہاؤ اچانک بڑھتا ہے احتیاط ضروری ہے، ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔