جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

چین کا پُر اسرار ‘بلیک آؤٹ بم’ منظر عام پر آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

چین کا پُر اسرار ‘بلیک آؤٹ بم’ منظر عام پر آگیا، جو دشمن کے پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی میڈیا نے بجلی گھروں کو مفلوج کرنے والا ‘بلیک آؤٹ بم’ پیش کر دیا، چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔

جس میں دشمن کے پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے والے ’بلیک آؤٹ بم‘ کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

ویڈیو میں بتایا گیا کہ یہ گرافائٹ بم فضا میں نوے چھوٹے کیپسول خارج کرتا ہے، جو زمین سے ٹکرا کر بدوبارہ اچھلتے ہیں اور پھر فضا میں پھٹ کر نہایت باریک کاربن فائبرز پھیلاتے ہیں، جو ہائی وولٹیج پاور سسٹمز کو شارٹ سرکٹ کرکے پورے علاقے کو اندھیرے میں دھکیل سکتے ہیں۔

ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ ہتھیار دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کو مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تقریباً 10 ہزار مربع میٹر تک کا بجلی کے انفراسٹرکچر کو ناکارہ بناسکتا ہے۔

نشریاتی ادارے نے ہتھیار کی اصل پہچان اور نام کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی اور اسے صرف ایک ’پراسرار قسم کا مقامی ساختہ میزائل‘ قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ ماضی میں امریکی فوج عراق اور سربیا میں بجلی گھروں اور بجلی کے انفراسٹرکچر کے خلاف اس قسم کے ہتھیار استعمال کرچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں