جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا مفتاح اسماعیل کے بیان پر سخت ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر تعلیم سندھ سندھ سردار شاہ نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کی باتیں بے بنیاد اور غیر معتبر ہیں، جس رپورٹ کا حوالہ دیا گیا سندھ حکومت اس پر تحفظات ظاہر کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمیشن کی ایجوکیشن انڈیکس رپورٹ زمینی حقائق کے برعکس ہے، اسلام آباد کے ادارے ’ڈیسک اینالسٹ‘ بنے ہوئے ہیں، رپورٹ میں 2022-2023 کا ڈیٹا ہے جب سندھ سیلاب سے تباہ تھا۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ حقائق جانے بغیر سندھ کو بدنام کیا جارہا ہے، مفتاح اسماعیل کے پاس بیچنے کو منجن نہیں، آدھی رپورٹ لے آئے، رپورٹ میں اندراجات بڑھے مگر خواندگی کم دکھائی گئی یہ تضاد ہے۔

سردار شاہ نے کہا کہ تعلیم صوبائی معاملہ ہے، مگر سروے سے قبل سندھ حکومت سے مشاورت نہیں کی گئی، وفاقی ادارے آج تک درست مردم شماری نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ نے پہلی بار ٹیچرز لائسنس پالیسی متعارف کروائی، 90 ہزار اساتذہ شفاف طریقے سے بھرتی کیے گئے ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ نے مزید کہا کہ سندھ میں 20 ہزار اسکول بارش و سیلاب سے متاثر ہوئے، قدرتی آفات سے تباہی کو کارکردگی کی ناکامی قرار دینا غلط ہے۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں