جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پاک بحریہ کو جدید ہوور کرافٹس مل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ برطانوی وزارت دفاع نے جدید ہوور کرافٹس پاک بحریہ کے حوالے کر دیے۔

ہوور کرافٹس کی حوالگی کی تقریب لندن میں منعقد ہوئی۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق ہوورکرافٹس کی حوالگی پاکستانی سمندری دفاعی صلاحیت کیلئےاہم پیشرفت ہے، ہوور کرافٹس برطانیہ کی معروف کمپنی ’گرفن میرین سپورٹ‘نے تیار کئے ہیں، ہوور کرافٹس کی تیاری کیلئے فروری 2022 میں پاک برطانیہ معاہدہ طے پایا تھا۔

ہوور کرافٹس تیزرفتاری، آسان نقل وحرکت، مختلف مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہوورکرافٹس سےساحلی علاقوں میں فوری امدادی کاموں کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

ہائی کمیشن نے کہا کہ ہوورکرافٹس سے پاکستان بحریہ کی کارکردگی اور رسائی مزید بہتر ہوگی، پاکستان برطانیہ کیساتھ دیرینہ ،مضبوط دفاعی تعلقات کواہمیت دیتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں