کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی جانب سے 5 کروڑ 40 لاکھ کی ریکارڈ کارگو ہینڈلنگ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق امسال 5 کروڑ 40 لاکھ کی ریکارڈ کارگو ہینڈلنگ اور 26 لاکھ 50 ہزار کنٹینرز کی ہیڈلنگ کی گئی۔ بندرگاہ پر مجموعی طور پر 53 کروڑ 9 لاکھ 50 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا۔
کارگو ہینڈلنگ پچھلے سال کے مقابلے میں 4.45 فیصد زیادہ ہے۔
کراچی پورٹ نے 3.57 فیصد کے اضافے سے 41 کروڑ 6 لاکھ 80 ہزار ٹن ڈرائ کارگو ہینڈل کیا ہے۔ لکویڈ کارگو 7.56 فیصد اضافے سے 12 کروڑ 2 لاکھ 80 ہزار ٹن رہا ہے۔
کراچی پورٹ نے 6.49 فیصد اضافے سے 20 کروڑ 20 ہزار ٹن برآمداتی کارگو ہینڈل کیا ہے۔ اسی طرح 3.28 فیصد کے اضافے سے درآمداتی کارگو کی ہینڈلنگ 33 کروڑ 9 لاکھ 30 ہزار ٹن رہی ہے۔
ڈرائی کارگو برآمدات 7.06 فیصد اضافے سے 18 کروڑ 9 لاکھ 10 ہزار ٹن ہینڈل کیا گیا ہے۔ بندرگاہ کراچی پر 0.81 فیصد اضافے کے ساتھ ڈرائی کارگو درآمدات کی ہینڈلنگ 22 کروڑ 7 لاکھ 70 ہزار ٹن رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق کراچی پورٹ پر لکویڈ کارگو درآمدات 8.66 فیصد اضافے 11 کروڑ 1 لاکھ 60 ہزار ٹن رہی ہے کراچی پورٹ نے 2 کروڑ 6 لاکھ 50 ہزار کنٹینرز ہینڈل کیے ہیں۔
کراچی پورٹ پر مجموعی طور پر 1943 بحری جہازوں کی ہینڈلنگ ہوئی ہے جو پچھلے سال سے 11 فیصد زائد ہیں۔ کراچی بندرگاہ پر 1093 کنٹینر جہاز، 218 بلک کارگو جہاز، 180 جنرل کارگو جہاز اور 452 لکویڈ کارگو کے ٹینکر جہاز ہینڈل کئے گئے ہیں۔