جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

’پاکستان آئی سی سی ایونٹس میں بھی بھارت سے نہ کھیلے، براڈ کاسٹرز کو لگ پتا جائے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹر اب نہیں ہونی چاہیے۔

اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ بھارت ہمیں گھاس نہیں ڈالتا تو ہم بھی نہ کھیلے، آئی سی سی ایونٹ میں بھی نہ کھیلیں دو پوائنٹس دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا ایک میچ بھی نہیں ہوگا تو براڈ کاسٹرز کو لگ پتا جائے گا پھر میں پوچھوں گا۔

باسط علی نے کہا کہ میری رائے یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ منع کردے کہ ہمیں بھارت سے نہیں کھیلنا۔

ایشیا کپ سے متعلق انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ ہوگا ہی نہیں، آئی سی سی صدر جے شاہ بھارت کا ہے وہ نہیں ہونے دے گا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ہمارے بچوں کو لڑنا ہی نہیں آتا جس طرح ہمیں بھارت ہراتا ہے، 93 میں بھارت کے خلاف میں پانچ میچ کھیلا تھا ہم نے چار میچ جیتے اور بھارت ایک میچ جیت سکا تھا۔

باسط علی نے کہا کہ اب ہمارے بچوں میں وہ دم ہی نہیں ہے کہ کرکٹ کیسے کھیلنی ہے اور کیسے مخالف کی وکٹ لینی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی پھل دینے والا درخت ہے جس میں آم لگے ہیں جبکہ بابر اعظم میں تو کیری بھی نہیں لگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں