جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر، گڈاپ، ملیر، قائد آباد، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی کے اطراف میں بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات اور صبح مزید بارش کا امکان ہے، کراچی میں جمعہ سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں : موسم سے متعلق خبریں

واضح رہے کہ این ڈی ایم اے نے 2 تا 8 جولائی 2025 کیلئے مون سون بارشوں اور سیلاب پر الرٹ جاری کردیا۔

کے پی، آزاد کشمیر، شمال مشرقی پنجاب میں  5 تا 8 جولائی کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافے سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

تربیلا ڈیم میں پانی کے بہاؤ میں اضافے سے نچلے درجےکی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، جی بی، خیبرپختونخوا میں گلیشائی جھیلیوں کے پھٹنے سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

الرٹ میں کہا گیا کہ بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کابہاؤ اچانک بڑھتا ہے احتیاط ضروری ہے، ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں