جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

جسپریت بمراہ انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے اچانک باہر کیوں ہوئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میں جسپریت بمراہ کی خدمات حاصل نہیں ہونگی، ان عدم دستیابی کے حوالے شبمن گل نے بتادیا۔

بدھ کو برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے جسپریت بمراہ کو آرام دینے کا فیصلہ کیا، یہ راز ٹاس کے وقت کھلا جب بھارتی کپتان شبمن گل نے اعلان کیا کہ بمراہ ایجبسٹن ٹیسٹ میں نہیں کھیلیں گے۔

فاسٹ بولر آکاش دیپ کو جسپریت بمراہ کی جگہ بھارتی پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا، انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔

بھارتی کپتان شبمن گل نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بمراہ نہیں ہیں کیوں کہ ہم ان کا ورک لوڈ سنبھالنا چاہتے ہیں، ہمیں ایک اچھا وقفہ ملا اور یہ ہمارے لیے ایک اہم میچ ہے۔

روہت شرما کی جگہ ٹیسٹ کی کپتانی سنبھالنے والے گل نے کہا کہ تیسرا ٹیسٹ لارڈز میں ہوگا، ہمیں لگتا ہے کہ اس پچ میں مزید چیزیں ہوں گی، اس لیے ہم جسپریت بمراہ کو وہاں استعمال کریں گے۔

ورک لوڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی مینجمنٹ کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ بمراہ پانچ میں سے تین ٹیسٹ کھیلیں گے، جسے فاسٹ بولر نے بھی میڈیا کے سامنے تسلیم کیا تھا۔

’وسیم اکرم کا موازنہ بمراہ سے کرنا ’احمقانہ‘ ہے‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں