جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ظہیر احمد سدھو کا دورہ امریکا، ایک دہائی کے دوران کسی پاک فضائیہ سربراہ کا پہلا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دورہ امریکا میں پینٹاگون، محکمہ خارجہ اور کیپٹل ہل میں اعلیٰ سطح پر ملاقاتیں کی ہیں۔

آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ ایئرچیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے امریکا میں اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتیں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ، پینٹاگون اورکیپٹل ہل میں ہوئیں، گزشتہ ایک دہائی کے دوران کسی سربراہ پاک فضائیہ کا یہ پہلا دورہ امریکا ہے۔

دورے سے دو طرفہ دفاعی تعاون اور باہمی مفادات کو فروغ حاصل ہوگا، دورہ دفاعی تعاون، علاقائی اورعالمی سلامتی کے امور میں اہم کردار ادا کرےگا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوطرفہ عسکری تعاون، باہمی امور، مشترکہ تربیت، ٹیکنالوجی کیلئے نئی راہیں استوار کرنے پر اتفاق ہوا، ایئرچیف نے پاکستان، امریکا تاریخی، کثیر الجہتی تعلقات بالخصوص دفاعی شعبوں میں تعاون پر روشنی ڈالی۔

ایئرچیف نے عسکری تعاون اور تربیتی شعبوں میں موجود تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، تفصیلی گفتگو کے دوران مستقبل میں اعلیٰ سطح کے عسکری تعلقات کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ائیر چیف نے دہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں، آپریشنل کامیابیوں کا ذکر کیا۔

ظہیر احمد بابر سدھو نے تیزی سے بدلتے علاقائی، جغرافیائی سیاسی منظرنامے کے تناظر میں پاکستان کی دفاعی تبدیلیوں کا خاکہ پیش کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات بہت اہم قرار

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں