جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

مریم نواز کے پیشگی اقدامات کی بدولت دریا میں ڈوبتے شخص کو بچالیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پیشگی حفاظتی اقدامات کی بدولت دریا میں ڈوبتے شخص کو بچا لیا گیا۔

اٹک کے قریب دریائے ہرو میں چرواہا اچانک سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آگیا جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوراً ماڑی کنجور پہنچی۔

ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس کے ماہر اور مشتاق ریسکیورز نے فوری امدادی کارروائی کا آغاز کردیا اور ریسکیورز نے سینکڑوں فٹ نیچے جاکر مدد کے منتظر چرواہے کو دریا سے بحفاظت نکال لیا۔

ریسکیو ٹیم نے 45 سالہ شہری کو دریائے ہروکے سیلابی ریلے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

متاثرہ شخص نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ریسکیورز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نئی زندگی دی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ریسکیور ٹیم کو مون سون کے آغاز پر ہی الرٹ کردیا گیا تھا۔

انتظامیہ اور ریسکیور ٹیموں کے متحرک اور الرٹ ہونے کی وجہ سے ضلع اٹک کے نواحی علاقے ماڑی کنجور میں بروقت کارروائی سے انسانی جان بچائی جاسکی۔

مریم نواز نے اٹک کی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیم کو شاباش دی اور خود ریسکیو آپریشن کی ورچوئل مانیٹرنگ کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں