شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بہنوں کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
شوبز انڈسٹری کے اداکار سالگرہ یا پھر کسی تقریب کے دوران اکثر اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کرتے ہیں جس کا مقصد مداحوں کے ساتھ جڑے رہنا ہوتا ہے اور مداح بھی اداکاروں کی تصاویر دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک اداکارہ نے اپنی بہن کی سالگرہ پر بچپن کی تصویر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔
ماورا حسین اور عروہ حسین دو اسٹار بہنیں ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کو اپنے بل بوتے پر پروان چڑھایا، انہوں نے سفر کا آغاز وی جے بن کر کیا بعد میں اداکاری شروع کی اور کئی ہٹ پروجیکٹس میں کام کیا۔
عروہ اور ماورا دونوں نے اپنے کیریئر اور زندگی میں بہت اچھا کام کیا ہے اور وہ ہمیشہ ایک دوسرے کی پشت پناہی کرتے تھے۔
اب عروہ کی سالگرہ پر ماورا حسین نے لکھا کہ عروہ ان کا حقیقی سہارا ہے۔ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہیں گی، انہیں مشورہ دے گی اور انہیں ملکہ کی طرح محسوس کرے گی۔