کراچی کے ایک نوجوان نے دنیا گھومنے کا عزم کیا اور پھر 55 دن میں فیملی کے ہمراہ کار کے ذریعہ 23 ممالک کی سیر بھی کر لی۔
کہتے ہیں کہ اگر ارادے پختہ ہوں تو کچھ بھی ناممکن ہیں ہوتی اور منزل آسان ہو ہی جاتی ہے۔ اس مقولے کو بالکل سچ ثابت کر دکھایا، کراچی کے نوجوان طحہٰ احمد نے۔
طحہٰ احمد جو فیملی کے ساتھ دنیا گھومنے کا خواب دیکھتے تھے۔ اپنے اس خواب کی تکمیل انہوں نے حال ہی میں پوری کی اور صرف 55 دن میں دنیا کے 23 ممالک کی سیر کی وہ بھی بذریعہ کار۔
اس ایڈونچر سے بھرپور سفر میں طحہٰ احمد کے ہمسفر ان کی اہلیہ اور کمسن بیٹا تھا۔ یہ جوڑا پاکستان سے سب سے پہلے ایران پہنچا۔
ایران کے بعد ترکی، بلغاریہ، البانیہ، بوسنیا، کروشیا، اٹلی، سوئٹزر لینڈ، فرانس اور جرمنی سے ہوتا ہوا یہ مختصر قافلہ لندن پہنچا۔
طحہٰ احمد نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ جب وہ ایران میں تھے تو اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور جنگی تناؤ عروج پر تھا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ جہاں بھی گئے،، ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اور پاکستانی ہونےکی وجہ سےان کی خوب مہمان نوازی کی گئی۔
طحہٰ خان کے لیے یہ صرف ایک سفر نہیں تھا بلکہ پاکستان کے سافٹ امیج کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ذریعہ بھی تھا۔