جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پاکستان ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا۔

محکمہ ریلوے نے ایک ماہ کے دوران دوسری بار مسافر، ایکسپریس اور میل ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا ہے۔

پاکستان ریلوے نے ایکسپریس اور پسنجر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرین کرایوں میں اضافے کا اطلاق 4 جولائی سے کیا جائے گا۔ ریلوے کرایوں کا اطلاق تمام مسافر، پسنجر، شٹل اور سیلونز گاڑیوں پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 2 فیصد کرایہ بڑھنے کا اطلاق ایڈوانس بکنگ پر بھی عائد ہوگا۔

ڈائریکٹر آئی ٹی اور ڈی ایس کو نئے کرایوں پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی، ڈیزل مہنگا ہونے سے ریلوے کو ماہانہ 10 کروڑ 90 لاکھ روپے کا نقصان ہورہا تھا۔

واضح رہے کہ 18 جون کو مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں تین فیصد اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں