جے شنکر نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران کہا تھا کہ پاکستان بہت بڑا حملہ کریگا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا تھا کہ جے ڈی وینس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو براہ راست ٹیلی فون کال کی تھی اور انھیں بتایا تھا بھارت نے کچھ باتیں نہ مانیں تو پاکستان ایک بڑا حملہ کرے گا۔
بھارتی وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مودی کو 9 مئی کی رات پاکستان کی جانب سے ممکنہ طور پر بڑے پیمانے پر ہونے والے حملے سے متعلق خبردار کیا تھا۔
پاک بھارت جنگ بندی میں ٹرمپ کا کوئی کردارنہیں ہے، مودی سرکار کا نیا موقف
انھوں نے دعویٰ کیا کہ جے ڈی وینس نے وزیراعظم سے گفتگو میں بھارت پر زور دیا تھا کہ وہ کشیدگی کو روکنے کے لیے کچھ شرائط قبول کرے۔
جے شنکر نے بتایا کہ امریکی نائب صدر نے 9 مئی کی رات وزیراعظم مودی سے بات کی تو میں بھی کمرے میں موجود تھا۔
نریندر مودی کو متنبہ کیا گیا تھا کہ اگر ہم نے بعض باتوں کو قبول نہ کیا تو پاکستان کی طرف سے بھارت پر بہت بڑا حملہ کیا جائے گا، پھر اس رات پاکستان نے بڑے پیمانے پر حملہ بھی کیا۔
خیال رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام حملے کے بعد دونوں جوہری طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اتنی بڑھی تھی کہ وہ جنگ تک جاپہنچی تھی، بالآخر امریکا کی مداخلت کے بعد 4 دن بعد جنگ بندی ہوئی تھی۔
امریکا، جاپان، آسٹریلیا اور بھارت پر مشتمل اسٹریٹجک گروپ "کواڈ” نے حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک مشترکہ بیان جاری کیا مگر اس میں پاکستان کا نام کہیں بھی نہیں لیا گیا۔
آج پھر پوچھ رہا ہوں جے شنکر بتائیں پاکستان نے کتنے بھارتی طیارے گرائے؟ راہول گاندھی