برطانوی بحریہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بڑی کارروائی کی گئی ہے، ایڈمرل چیف ‘سر بین کی’ کو الزام ثابت ہونے پر برطرف کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سر بین کی پر سنگین الزام ثابت ہوگیا ہے جس کے بعد نہ صرف انھیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ انھیں چیف کے عہدے سے بھی برطرف کردیا گیا ہے۔
برطانوی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ سر بین کی پرساتھی خاتون کیساتھ تعلقات کا الزام تھا، سربین کی نے الزام عائد ہونے پر مئی میں عہدہ چھوڑ دیا تھا۔
وزارتِ دفاع نے مزید بتایا کہ سر بین کی کو مکمل انکوائری کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا، مکمل انکوائری کے بعد ملازمت اور کمیشن ختم کردیا گیا۔
سر بین کی شادی شدہ اور تین بچوں کے باپ ہیں، مئی سے قبل انھوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس موسم گرما میں فرسٹ سی لارڈ کے طور پر ریٹائر ہو جائیں گے۔
بحریہ کے ایک سینئر ذریعہ نے ٹیلی گراف کو بتایا کہ 53 سالہ سر بین کو اگلا چیف آف دی ڈیفنس اسٹاف بننے کے لیے مضبوط امیدوار سمجھا جارہا تھا، تاہم ایسا نہ ہوسکا۔
برطانوی بحریہ میں کرونا پھیلنے لگا، ترجمان رائل نیوی نے تصدیق کردی