کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں سسرالیوں نے داماد کو گھر بلا کر زندہ جلا دیا۔
تفتیشی پولیس کے مطابق مقتول آرتھر کو بیوی نے اتحاد ٹاؤن میں فون کرکے سسرال بلوایا تھا، آرتھر نے مرنے سے پہلے پولیس اور اہلخانہ کو بیان ریکارڈ کروایا۔
پولیس کے مطابق مقتول آرتھر کے سسرال پہنچنے پر بیوی مشی نے گیٹ بند کیا، گھر میں داخل ہوتے ہی تشدد کیا گیا۔
مقتول نے مرنے سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ ساس ثمینہ، دو لڑکے اور دیگر سسرالوں نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی، شور کرنے پر پڑوسی آئے جنہوں نے اسپتال پہنچایا۔
تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ آرتھر نے مرنے سے پہلے خواتین سمیت 6 افراد کو نامزد کیا تھا، آرتھر کچھ روز سول برنس وارڈ میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مرنے سے پہلے آرتھر نے ویڈیو ریکارڈنگ میں تمام تفصیلات فراہم کیں، کیس میں سسر، چچا سسر گرفتار ہیں دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔