جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ترکیہ نے شامی فوج کو کوبرا اور کمانڈو بکتربند گاڑیاں دیدیں

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ نے شامی فوج کو کوبرا اور کیڈیلیک گیج کمانڈو بکتربند گاڑیاں فراہم کر دیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کی فراہم کردہ بکتربند گاڑیاں حلب میں76ویں ڈویژن کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں دکھائی گئیں۔

کیڈیلیک گیج کمانڈو گاڑیاں عام طور پر داخلی سیکیورٹی اور پولیسنگ کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔ شامی حکومت کا کہنا ہے کہ ترکیہ سے بات چیت میں فوجی تربیت اور تعاون کے نئے شعبے زیرغور ہیں۔

ترک حکام پہلے ہی شامی فوج کی تربیت اور اسلحہ فراہمی کے منصوبے کا اعلان کر چکے تھے۔ ترکیہ کو شامی فضائی حدود استعمال کرنے اور ایئربیسز کے قیام کی پیشکش کی ہے۔

نئے معاہدے کے تحت ترکیہ کو بیرونی خطرات کی صورت میں شام کو دفاعی تعاون دینا ہو گا۔ شامی حکومت روسی افواج کی جگہ ترک فوجی موجودگی پرغور کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں