جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

غزہ میں حالات معمول پر لانے کے لیے حماس کو ہتھیار ڈالنا ہوں گے، امریکا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ غزہ میں حالات معمول پر لانے کے لیے حماس کو ہتھیار ڈالنا اور مغوی رہا کرنا ہوں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورت حال کی ذمہ دار حماس ہے، حماس نے جنگ بندی کے معاہدے کو متعدد مرتبہ توڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کہہ چکے کہ عرب شراکت داروں کے ساتھ مل کر غزہ کی تعمیر نو کی جائے گی، وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے پرامید ہیں۔

ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام تنازعات میں شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔

ان سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنا مسائل پیدا نہیں کرے گی؟ جواب میں ٹیمی بروس نے کہا کہ ہتھیاروں کی فراہمی میں وقفہ کیا گیا ہے لیکن ساتھ دیگر اقدامات جاری ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ چاہتے ہیں یورپ بھی اب اس معاملے میں مزید اقدامات کرے اور آگے آئے، مشرق وسطیٰ ہمیشہ کے لیے تبدیل ہوگیا ہے۔

اہم ترین

جہانزیب علی
جہانزیب علی
جہانزیب علی اے آر وائی نیوز امریکا میں بطور بیورو چیف فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں