جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

باجوڑ بم دھماکہ میں شہدا کی تعداد 5 ہوگئی، 10 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

باجوڑ بم دھماکے میں شہدا کی تعداد 5 ہوگئی، سانحے میں 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،

تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں تحصیل خار میں صدیق آباد پھاٹک کے قریب بم دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر نواگئی سمیت 5 افراد شہید ہوگئے جبکہ 10 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

باجوڑ کے پولیس افسر وقاص رفیق نے میڈیا کو بتایا کہ باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے میں گاڑی پر بم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی فیصل اسماعیل کی گاڑی پھاٹک میلہ کے قریب سے گزر رہی تھی۔

پولیس ذرائع نے اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیل دار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاوہ دو پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

ڈی پی او کے مطابق انتظامی حکام معمول کے مطابق پولیس کے ہمراہ بازاروں کو معائنہ کرنے نکلے تھے کہ اس دوران دھماکہ ہوا۔

صوبائی حکومت اور گورنرخیبر پختونخوا کی جانب سے باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے، دھماکے میں شہید ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل کا تعلق سوات سے ہے۔

مزید پڑھیں : باجوڑ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ بم دھماکے میں جاں بحق

یاد رہے گذشتہ سال باجوڑ میں گاڑی پر بم حملے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ جاں بحق ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق ڈمہ ڈولہ میں سابق سینیٹر کی گاڑی کو بم سے اڑا دیا گیا تھا اور دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 3افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ہدایت اللہ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں