جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ٹربیونل نے علیم خان کی الیکشن میں کامیابی کیخلاف عذرداری پر فیصلہ سنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے رہنما استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیر علیم خان کی الیکشن میں کامیابی کے خلاف عذرداری پر فیصلہ سنا دیا۔

علیم خان کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری پر سماعت ہوئی جس میں ٹربیونل نے عذرداری کو مسترد کر دیا۔ واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 117 سے علی اعجاز نے وفاقی وزیر کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔

علیم خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ انتخابی عذرداری اوتھ کمشنر کی تصدیق کے بغیر دائر کی گئی اس کی قانونی حیثیت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: NA-117 لاہور سے آئی پی پی کے عبد العلیم خان نے میدان مار لیا

جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے آزاد امیدوار علی اعجاز کی انتخابی عذرداری پر سماعت کی۔ علی اعجاز نے استدعا کی تھی کہ علیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

فروری 2024 میں علیم خان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تاڑر کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست میں ریٹرننگ افسر اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنا کر موقف اختیار کیا گیا تھا کہ علیم خان فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں علیم خان کو فاتح قرار دیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے اور الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

این اے 127 لاہور سے بھی (ن) لیگی رہنما عطا تاڑر کی کامیابی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ظہیر عباس کھوکھر نے درخواست دائر کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں