جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

نئی نویلی دلہن نے 55 سالہ چچا سے شادی کرنے کیلیے دولہے کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست بہار کے ضلر اورنگ آباد میں نئی نویلی دلہن نے اپنے چچا سے شادی کرنے کیلیے دولہے کو قتل کر دیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق 25 سالہ دلہن گونجا دیوی کی شادی 45 روز قبل پریانشو نامی نوجوان سے ہوئی تھی جسے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کروایا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دلہن گونجا دیوی نے اپنے 55 سالہ چچا جیون سنگھ کے ذریعے دولہے پریانشو کو قتل کروایا، اس کیلیے ملزمان نے شوٹرز کی خدمات حاصل کی تھیں۔

بعدازاں پولیس نے گونجا دیوی کو دو شوٹرز کے ہمراہ گرفتار کر لیا جبکہ چچا جیون سنگھ کی گرفتاری کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق گونجا دیوی اور جیون سنگھ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے لیکن گھر والوں نے زبردستی اس کی شادی پریانشو سے کروائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ابا سب ختم ہوگیا، میں جارہی ہوں‘ دلہن نے انتہائی قدم اٹھا لیا

ایس پی پولیس امریش راہل نے بتایا کہ 25 جون 2025 کو پریانشو اپنی بہن سے ملنے کے بعد ٹرین سے گھر واپس آ رہا تھا، جب وہ نوی نگر اسٹیشن پہنچا تو اس نے بیوی کو فون کیا کہ مجھے لینے کیلیے کسی کو بائیک پر بھیج دو، راستے میں اسٹیشن سے گھر جاتے ہوئے اسے دو نامعلوم ملزمان نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

جب پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کی تو دلہن نے گاؤں سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس حکم نے بتایا کہ شک کی بنیاد پر گونجا دیوی اور ان کے چچا کا کال ریکارڈ چیک کیا تو معلوم ہوا کہ انہوں نے پریانشو کو قتل کرنے کیلیے شوٹرز کو بھیجا تھا۔

ایس پی امریش راہل کے مطابق واقعے کی تحقیقات کیلیے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی، پریانشو اور گونجا دیوی کی شادی 45 دن قبل ہی ہوئی تھی، ملزمہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ جیون سنگھ کی تلاش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں