جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اسرائیل علاقائی اور عالمی امن کیلیے بڑا خطرہ ہے، حزب اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کو علاقائی اور عالمی امن کیلیے ایک بڑا اسٹریٹجک خطرہ قرار دے دیا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے ٹیلی ویژن پر نشر اپنے خطاب میں اسرائیل کو نہ صرف فلسطین پر قبضہ کرنے والا بلکہ لبنان، مصر، شام، اردن، وسیع تر خطے اور عالمی استحکام کیلیے اسٹریٹجک خطرہ قرار دیا۔

نعیم قاسم نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کا نظریہ اور عزائم مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں کو یکساں طور پر خطرے میں ڈالتے ہیں اور علاقائی اور عالمی امن کو غیر مستحکم کرتے ہیں، جب سے لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوا ہے، اسرائیلی حکومت اپنی جارحیت سے باز نہیں آئی اور 3700 سے زائد مرتبہ اس معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا حزب اللہ کے اہم کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ

سربراہ حزب اللہ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کو لبنان کے ساتھ طے شدہ شرائط پر عمل کرنا چاہیے اور اپنی جارحیت کو روکنا چاہیے، ہماری جدوجہد دھمکیوں سے متاثر نہیں ہوگی اور نہ ہی اپنے ہتھیار اسرائیل کے حوالے کرنے کو قبول کریں گے۔

نعیم قاسم نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے مطالبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کا دفاع اور خودمختاری اندرونی معاملات ہیں جو بیرونی دباؤ سے محفوظ ہیں۔

’ہم ذلت کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے، اپنی سرزمین کو نہیں چھوڑیں گے اور دھمکیوں کے تحت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ حزب اللہ کے ہتھیاروں کے بارے میں بات چیت ایک اندرونی مسئلہ ہے جس میں اسرائیل کا کوئی کردار نہیں ہے۔ مزاحمتی تنظیم کی مزاحمت فلسطین، لبنان، مصر، شام اور اردن سمیت متعدد ممالک کو متاثر کرنے والے اسٹریٹجک خطرے کے خلاف دفاع ہے۔‘

اسرائیل کو ایک وجودی خطرہ قرار دیتے ہوئے نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل کا خطرہ صرف مسلمانوں تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ عیسائیوں اور یہودیوں کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت کے نظریے اور اقدامات کو عالمی امن کیلیے خطرہ قرار دیتے ہوئے تنقید کی اور ان لوگوں سے مطالبہ کیا جو اسرائیل کا سامنا کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں