جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی، الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں آج کہیں ہلکی تو کہیں تیزبارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ، جس میں چھ جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی ہے جب کہ مون سون بارشوں کے باعث بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کے بھی خدشات ہیں۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے تمام بڑے دریاؤں اوران سےملحقہ ندی نالوں میں سات جولائی سےپانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں : 5 تا 8 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری

مری اور گلیات کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے، جس کے پیش نظر صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز،ڈبل ون ڈبل ٹوسمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوامیں 5 سے  11جولائی تک موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کیا، جس سے دریا چترال،دریا سوات، دریا پنجکورہ اور دریا کابل میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

گذشتہ روز مری میں سب سے زیادہ 48 ملی میٹر بارش، اسلام آباد ایئرپورٹ پر 29 ملی میٹر، راولپنڈی میں چکلالہ 21، پیرودھائی 08، اٹک میں 14 ملی میٹر بارش ہوئی۔

خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں بارش، تخت بائی میں 38 اور کاکول میں 17 ملی میٹر بارش اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش، مظفر آباد میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان کے ژوب میں 18 ملی میٹر اور گلگت بلتستان کے استور میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں