اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان روانہ ہوگئے، جہاں وہ دارالحکومت باکو میں اقتصادی تعاون تنظیم کے دو روزہ سترہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس کا موضوع پائیداراورماحولیاتی لحاظ سے مضبوط مستقبل کیلئے نئی ای سی او وژن ہے۔
دفترخارجہ کا کہنا ہے سربراہی اجلاس کے دوران شہباز شریف پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور اہم علاقائی و بین الاقوامی چیلنجوں پر پاکستان کا نقطۂ نظر پیش کریں گے۔
ای سی او وژن ٹوئنٹی ٹوئنٹی فائیو سے پاکستان کےعزم کا اعادہ کریں گے ساتھ ہی خطے میں تجارت، ٹرانسپورٹ رابطوں، توانائی کے تعاون اور پائیدارترقی کو فروغ دینے کی حمایت کریں گے۔
اجلاس کے موقع پرشہبازشریف دیگر ای سی او رہنماؤں سےدوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔