جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

9 مئی کے کیس میں 27 سال قید کی سزا پانے والے 4 مجرمان بری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نو مئی کے کیس میں سزا پانے والے 4 مجرموں سہیل خان ، شاہزیب ، اکرم اور میرا خان کو بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نو مئی کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا پانے والے چار مجرموں کی سزا کے خلاف بریت کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے اپیلوں پر سماعت کی۔

سہیل خان اور شاہزیب کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے، وکیل بابراعوان نے عدالت کو بتایا مشتعل ہجوم نعرے بازی کرتا ہوا آرہا تھا، سہیل خان اور شاہزیب ایف آئی آر میں کہیں نامزد نہیں شناخت پریڈ کرنے والے نے اپنے بیان میں سہیل خان کا نام ہی نہیں لیا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ شناخت پریڈ کرنے والے نے اپنے بیان میں محمد عامر کا نام لیا، جسے کیس سے ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ تیسرا گواہ عطا اللہ کانسٹیبل نے بھی محمد عامر کو شناخت کیا نہ کہ سہیل خان کو ، ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ جیل جاکر شناخت نہیں کیا گیا۔

بابراعوان نے کہا کہ پراسیکوشن کے 9 گواہان میں سے صرف ایک گواہ محمد شریف اے ایس آئی نے شناخت کیا اور الزام لگایا گیا کہ فائرنگ کی گئی مگر کوئی زخمی نہیں ہے، جرم کی سزا ضرور دیں مگر نظام کو مذاق نہ بنایا جائے، استدعا ہے کہ سہیل خان اور شاہزیب کو بری کیا جائے۔

اکرم اور میرا خان کو بھی صرف ایک گواہ نے شناخت کیا ، گواہان جنھوں نے شناخت کیا ان کا نام ہی ایف آئی آر میں موجود نہیں، ایف آئی آر کے مطابق ، پتھر ،ڈنڈے اور ایک گاڑی پراسیکوشن کے مطابق تھانے کے گیٹ پر چار موٹر سائیکل جلائے گئے، جنکے موٹر سائیکل جلے ان میں سے کسی نے بھی اکرم یا میرا خان کا نام نہیں لیا۔

کرم اور میرا خان نو مئی کو موقع پر موجود ہیں نہیں تھے ، ملزم میرا خان سے صرف پی ٹی آئی کی ٹوپی برآمد کی گئی، پراسیکوشن کے پاس کوئی شواہد ہیں تو بتائیں۔

پراسیکوٹر نے کہا شواہد ہیں عدالت وقت دے دے پیش کر دیں گے، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ وقت لینا تھا تو کیس کے شروع میں بتا دیتے، اب تمام دلائل سن چکے ہیں، پراسیکوشن ملزمان کی موقع پر موجودگی تو ثابت کرے، اب کیا عدالت شناخت پریڈ کی بنیاد پر سزا دے گی۔

پراسیکوٹر نے مزید کہا اس سے بڑی دہشت گردی کیا ہوگی کہ ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیا اور چاروں پی ٹی آئی کارکنوں کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی کے کیس میں مختلف دفعات کے تحت 27 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نو مئی کے کیس میں سزا پانے والے سہیل خان ، شاہزیب ، اکرم اور میرا خان کو بری کر دیا۔

اہم ترین

مزید خبریں