ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

امریکا میں کتے کے کاٹنے سے زخمی شخص کو 15 سال بعد انصاف مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں کتے کے کاٹنے سے زخمی بھارتی شہری کو 15 سال بعد انصاف مل گیا۔

ریاست تلنگانہ کے رہائشی کشور سنہ 2010 میں نوکری کے سلسلے میں امریکا گئے تھے جہاں انہوں نے روڈ آئی لینڈ میں کارلہ نامی خاتون کے ہاں کرائے پر رہائش اختیار کی۔

کارلہ کے پالتو کتے نے اجنبی سمجھ کر کشور سنہ پر حملہ کیا اور بُری طرح کاٹا۔ شروع میں خاتون نے بھارتی شہری کو علاج کیلیے رقم دینے کا وعدہ کیا لیکن بعد میں ٹال مٹول کرنے لگی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی عدالت سے 76 سال بعد خاتون کو انصاف مل گیا

جب رقم کا مطالبہ کرنے پر کارلہ نے بدتمیزی کی تو کشور سنہ نے واشنگٹن ڈی سی کی ایک عدالت سے رجوع کیا جس نے خاتون کو متاثرہ شخص کو 10 ہزار 359 ڈالر ادا کرنے کا حکم جاری کیا۔

چونکہ خاتون نے پہلے ہی دیوالیہ پن کے تحفظ کیلیے متعلقہ محکمے میں درخواست دائر کر رکھی تھی اس لیے فیصلے پر عملدرآمد میں تاخیر ہوئی۔

حال ہی میں کارلہ نے اپنی رہائش گاہ فروخت کر کے کشور سنہ کو رقم ادا کی اور یوں بھارتی شہری کو 15 سال بعد انصاف مل گیا۔

عدالتی حکم پر کارلہ نے گھر خریدنے والے کو 29092.91 ڈالر دیے جبکہ کشور سنہ کے اکاؤنٹ میں مانگی گئی رقم منتقل کی۔

بھارتی شہری نے انصاف ملنے پر امریکا کے عدالتی نظام کی تعریف کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں