دبئی : معطل پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ نو اپریل کو چنائی میں ہوگا۔،
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر معطل پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
محمد حفیظ نو اپریل کو آئی سی سی کی منظور شدہ چنائی کی بائیو مکینک لیب میں آفیشل ٹیسٹ دیں گے۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گذشتہ برس دسمبر میں غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔ اس سے قبل آئی سی سی نے حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی تاریخ چھ فروری کو دی تھی، لیکن انجری مسائل کے سبب حفیظ ٹیسٹ نہ دے سکے اور بعد میں عالمی کپ سے باہر ہوگئے۔
حفیظ کی صحتیابی کے بعد پی سی بی نے آئی سی سی سے ٹیسٹ کی درخواست کی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔