اشتہار

عراق کی داعش کیخلاف عالمی ممالک سے امداد جاری رکھنےکی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

عراق : عراق نے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے عالمی معاونت پر زور دیا ہے، فرانس کے صدر فراینکوئس ہولاند نے عراق کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔

عراق کے وزیرِ پٹرولیم عادل عبدل مہدی نے فرانس کے دورہ کرتے ہوئے صدر نیکولس ہولاند سے ملاقات کی اور عراق میں شدت پسندوں سے نمٹنے کے لیے عالمی اورعلاقائی ممالک کی معاونت پر زور دیا۔

عراقی وزیر نے کہا کہ اتحادی ممالک کے تعاون سے تکریت میں سیکیورٹی فورسز کو شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے تاہم صورتحال پر قابو پانے کے لیے عالمی ممالک کی امداد جاری رہنا ضروری ہے۔

- Advertisement -

فرانس کے صدر نکولس ہولاند نے داعش کے خلاف عراقی حکومت کو امداد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں