اشتہار

سعودی عرب کی خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے، پاک ترک وزرائے اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ : پاکستان اور ترکی سعودی عرب کا ساتھ دینے پر متفق ہوگئے۔ وزیراعظم نواز شریف اور ترک وزیراعظم احمد داؤد نے سعودی عرب کی خودمختاری پر آنچ نہ آنے دینے کا عز م ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور سعودی عرب کو مدد پہنچانے کے سلسلے میں ترک حکام سے مذاکرات کے لئے ترکی پنہچ گئے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز، طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری وزیراعظم کے ہمراہ ہیں، اس موقع پر پاک ترک وزرائے اعظم نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یمن صورتحال پر واضح الفاظ میں سعودی عرب کی حمایت کا اعلان کیا ۔

- Advertisement -

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا پاکستانی اور ترکی سعودی عرب کا ساتھ دینے پر متفق ہیں۔یمن کی منتخب حکومت گرانےکی کوششوں پرسخت تشویش ہے۔

ترک وزیر اعظم احمد داؤد کا کہنا تھا پاکستان اور ترکی کایمن کی صورتحال پرسعودی عرب سےرابطہ ہے ۔ترک وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ مل کر خطےمیں استحکام کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے یمن کے معاملے پر ترکی کی پالیسی واضح کردی۔

  مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی تعلقات ہیں ۔وہ یمن کے مسئلے کے پر امن حل پر یقین رکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں