لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم اپریل کی وسط میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ بنگلہ دیش بورڈ نے تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ اپریل میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی ،بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نے دوررے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کو دوہزار بارہ میں ملتوی ہونے والی دو سیریز کا ہرجانہ بھی ادا کیا جائے گا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے دورے کیلئے کچھ شرائط پیش کیں تھیں۔ بورڈ دوہزار بارہ میں دو مرتبہ دورہ پاکستان ملتوی ہونے پر پی سی بی کو ہونے والا مالی خسارہ ادا کرے گا،جو ایک لاکھ سے تین لاکھ ڈالرز تک بنتا ہے۔
نظم الحسن کا کہنا ہے کہ وہ اب اس معاملے کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ پی سی بی کے ساتھ اب اور کوئی شرائط نہیں ہیں۔ اب یہ سیریز پاکستان کی نہیں ہماری ہوم سیریز ہوگی۔ پی سی بی کے ساتھ دیگر معاملات جلد طے کرلئے جائیں گے۔