اسلام آباد / واشنگٹن : امریکہ نے پاکستان کوجدید دفاعی سامان کی فروخت کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی دفاعی ادارے یو ایس ڈیفنس سیکیورٹی کو آپریشن ایجینسی نے پاکستان کو جدید ہیلی کاپٹرز اور میزائل فروخت کی منظوری دے دی ہے۔
اس حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے، معاہدے کے مطابق مذکورہ دفاعی سامان کی مالیت نو سو پچاس میلین ڈالر ہے، امریکی دفاعی ادارے یو ایس ڈیفنس سیکیورٹی کو آپریشن ایجینسی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کئے گئے معاہدےاس کی اپنی سیکیورٹی اور جنوبی ایشیا میں امریکی خارجہ پالیسی کے حوالے سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
علاوہ ازیں پاکستان کو ملنے والے جدید ہیلی کاپٹرز اور میزائل ملک میں جاری دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ آپریشن ضر ب عضب میں اہم کردار ادا کریں گے۔
دفاعی سامان میںاے ایچ ۔ون زیڈ وائپر اٹیک ہیلی کاپٹرز اور اے جی ایم فور آر ہیل فائرٹو میزائل شامل ہیں۔