منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی کاجوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابات 2013 میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف عدالتی کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے نائب صدر شیریں رحمان نے تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ عدالتی کمیشن میں پیپلزپارٹی کی طرف سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پیش ہوں گے۔

 جبکہ ایک وکلاء کا پینل بھی تشکیل دیا گیا ہے جو کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے ثبوت پیش کرنے کیلئے قانونی مدد فراہم کرے گا، اس پینل کی سربراہی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بیرسٹر اعتزاز احسن کریں گے ۔

- Advertisement -

 ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سیاسی اور قانونی ٹیم انتخابی دھاندلی پر ثبوت اور پیپلزپارٹی کا موقف جوڈیشل کمیشن میں پیش کرے گی ، جبکہ راجہ پرویز اشرف آئندہ چند روز میں جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونے کیلئے درخواست دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مطالبے پر وفاقی حکومت نے عام انتخابات کے دوران ہونے والی دھاندلیوں پر سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل ایک کمیشن قائم کیا ہے جو کہ انتخابات کے دوران دھاندلیوں کا جائزہ لے گا اور اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں