اشتہار

یمن : فضائی حملوں میں مزید 70 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

یمن:  انسانی بحران شدت اختیار کر گیا، سعودی عرب اور اتحادیوں کے فضائی حملوں میں مزید ستر افراد ہلاک ہوگئے۔

یمن میں ایک طرف سعودی عرب اور اتحادیوں نے فضائی حملے تیز کردیئے ہیں تو دوسری جانب حکومت مخالف حوثی قبائل اور حکومت حامیوں کے درمیان خونریز جھڑپیں جاری ہیں، جس سےانسانی بحران سنگین نوعیت اختیار کرگیا ہے۔

عدن میں فضائی حملوں کے نتیجے میں تیس افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دالیح میں حوثی قبائل اور حکومتی حامیوں کے درمیان شدید جھڑپوں میں چالیس سے زائد افراد لقمہ اجل ہوئے۔

- Advertisement -

فضائی بمباری سے بجلی و مواصلاتی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس سے کئی اضلاع اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

یمن کے تنازع کے حل کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے پر بھی زور دیا جارہا ہے، عرب ممالک کی جانب سے یمن جنگ میں فریق نہ بننے پر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم وزیرِاعظم نواز شریف نے تنازع کو مزاکرت کے زریعے حل کرنے پر زور دیا۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ سفارتٰی کوششیں تیز کرتے ہوئے سعودی عرب کی قیادت سے مشاورت کی جائے گی، ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ تنازع کے لیے حل کے لیے یمن میں نئی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں