اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی رکنیت ختم کرانے کیلئےقومی اسمبلی میں تحریک جمع کرادی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی رکنیت ختم کرانے کے لئے تحریک جمع کرادی ہے۔
مذکورہ تحریک قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی واپسی پراسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرائی گئی ۔
- Advertisement -
ایم کیوایم کے تئیس ارکان کی جانب سے یہ تحریک جمع کرائی گئی، ایم کیوایم کا مؤقف ہے کہ آئینی طور پر چالیس روز غیر حاضر رہنے کے بعد پی ٹی آئی کی رکنیت ختم کردینی چاہیئے۔
ایم کیوایم کی جانب سے آرٹیکل چوسٹھ کے تحت مذکورہ تحریک جمع کرائی گئی ہے۔