کراچی : اہلحدیث رابطہ کونسل پاکستان کراچی نے ضمنی الیکشن این اے 246کی نشست پرنامزد متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنو رنوید جمیل کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔
یہ اعلان اہلحدیث رابطہ کونسل پاکستان کراچی کے صدر علامہ مرتضی خان رحمانی نے علمائے کرام کے ایک نمائندہ وفد کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد و اراکین سے ملاقات کے دوران کیا ۔
انہوں نے این اے 246کے حلقہ انتخاب کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 23اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں ۔
اس موقع پر ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد نے اہلحدیث رابطہ کونسل پاکستان کراچی کی جانب سے حق پرست امیدوار کی حمایت کے اعلان پر دلی تشکر کااظہار کیا۔