دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے آخری اطلاعات تک چاروکٹوں کے نقصان پرایک سو پچپن رنزبنالئے۔ دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا، قومی ٹیم ایک سو پینسٹھ رنز پر پویلین لوٹ گئی، پاکستان ٹیم کے سات بیٹسمین ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔میچ کے دوسرے روز پاکستانی بولرز سری لنکن بیٹسمینوں کو قابو کرنے میں ناکام رہے۔
سری لنکا نےاپنی اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا، سری لنکا کی پہلی وکٹ چالیس رنز پر گری، جب اوپنر کرونارتنے جنید خان کو وکٹ دے بیٹھے، پہلے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر ستاون رنز بنالئے تھے، مہمان ٹیم کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید ایک سو آٹھ رنز درکار ہے۔