تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

صولت مرزا کو پھانسی دیدی گئی

مچھ: شاہد حامد قتل کیس کا مرکزی مجرم صولت مرزا اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا ،مچھ جیل میں صولت مرزا کو پھانسی دے دی گئی، میت ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

سولہ سال سے سزائے موت کے منتظر قیدی صولت مرزا کی رحم کی تمام اپیلیں مسترد ہونے کے بعد علی الصبح مچھ جیل میں پھانسی دےدی گئی۔

پھانسی سے قبل صولت مرزا کا طبی معائنہ کرایا گیا، گزشتہ روز صولت مرزا کی اہلخانہ سے پانچ گھنٹے طویل ملاقات بھی کرائی گئی، صولت مرزا کو انیس سو ستانوے میں سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہدحامد کے قتل کے جرم میں موت کی سز ا سنائی گئی تھی۔

پھانسی کے موقع پر صولت مرزا کے ورثاء بھی موجود تھے ، جیل انتظامیہ نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت ورثا کےحوالے کردی، لواحقین لاش کے ہمراہ ایمبولینس کے زریعے کوئٹہ روانہ ہوگئے، جہاں سے میت کراچی کے لیے روانہ کردی جائیگی۔

صولت مرزا کو مچھ جیل میں پھانسی دئیے جانے کے بعد ان کے بھائی فرحت مرزا نے کراچی میں اے آروائی نیوز کو بتایا کہ صولت مرزاکی میت بذریعہ ہوائی جہاز لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ صولت مرزا کی پھانسی اس سے قبل دو بار موخر ہوئی، صولت مرزا کو پہلی بار انیس مارچ کو پھانسی دی جانی تھی، جو اسی شب جیل سےصولت مرزا کے سنسنی خیز انکشافات پر مؤخرکردی گئی تھی۔

صولت مرزا کی پھانسی سے قبل دہشت گردی کے ممکنہ حملہ کے پیشِ نظر مچھ جیل کے اطراف سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیےگئے، جیل سے دو سو میٹر کے فاصلے تک بیریئر لگائے گئے اور سیکیورٹی کیلئے ایف سی، بلوچستان کانسٹیبلری سمیت پولیس کی اضافی نفری کوتعینات کیا گیا۔

نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع ہونےکے بعد سینٹرل جیل مچھ میں ہونیوالی یہ تیسری پھانسی ہے۔

Comments

- Advertisement -