کراچی: تحریکِ انصاف کراچی کی مقتول رہنما زہرا شاہد کی دوسری برسی منائی جارہی ہے ۔
دوہزار تیرہ میں عام انتخابات کے کچھ روز بعد اٹھارہ مئی کو زہرہ شاہد کو کلفٹن میں ان کے گھر کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
اکستان تحریکِ انصاف کے رہنماء عمران خان نے زہرہ شاہد کے قتل کا الزام ایم کیو ایم پر عائد کیا تھا۔
رینجرز اور پولیس نے شہر کےمختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران زہرہ شاہد کے قاتلوں کلیم، راشد ٹیلر اور زاہد عباس کو گرفتار کرلیا، قاتلوں کیخلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔
تحریکِ انصاف کراچی کی مقتول رہنما زہرہ شاہد کی دوسری برسی پر عمران خان نے ٹوئٹ کیا۔
کپتان کا کہنا ہے کہ ہماری بہادر رہنما کو کراچی میں دو سال پہلے بیدردی سے قتل کر دیا گیا۔ قاتل پکڑے جا چکے ہیں، زہرا شاہد کے قاتلوں کو انجام تک پہنچتا دیکھنا یقینی بنائیں گے۔
2 years ago today our brave Zahra apa was brutally murdered in Karachi as she returned from PTI’s protest against rigging. 1/2
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 18, 2015
عمران خان کا کہنا تھا کہ زہرا آپا کو دھاندلی کے خلاف احتجاج سے گھر واپسی پر قتل کیا گیا، زہرہ آپا کی جرات اوراستقامت کوکبھی فراموش نہیں کرسکتے۔
2/2 Her strength & determination can never be forgotten. We will ensure that her killers, now in custody, are brought to justice.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 18, 2015