اشتہار

چالیس ہزارتارکین وطن کو کوٹے کے تحت یورپ میں بسایا جائےگا، یورپی کمیشن

اشتہار

حیرت انگیز

یورپ: یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ سےآنےوالے 40 ہزار تارکین وطن کو یورپی ممالک میں بسایا جائے گا۔

یورپ میں آنے والے زیادہ ترتارکین وطن کو جرمنی، فرانس اور اسپین میں بسایا جائے گا، اس منصوبے میں کوٹے کے تحت چالیس ہزار تارکین وطن کو یورپی یونین کے مختلف ممالک میں تقسیم کیا جائے گا۔

- Advertisement -

یورپی کمیشن کے اس منصوبے کے تحت جرمنی اکیس فیصد، فرانس سولہ فیصد اور اسپین دس فیصد غیرقانونی تارکین وطن کو قبول کریں گے۔

غربت اورجنگ کے سبب اپنے ممالک سے راہ فرار اختیار کرنے پرمجبوران افراد میں سے بیشتر کا تعلق شام اریٹیریا، نائجیریا اور صومالیہ سے ہے۔

دوسری جانب پناہ گزینوں کوکوٹہ کے تحت مختلف ممالک میں آباد کرنے کے منصوبے کے سبب یورپی یونین کے بعض ممالک میں اختلاف پایا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں