پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

برطانوی ٹیم ملزمان سے پوچھ گچھ کے بعد وطن واپس چلی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسکاٹ لینڈ یارٹ کی ٹیم عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان سے پوچھ گچھ کے بعد لندن روانہ ہوگئی، جس کے بعد جے آئی ٹی نے ابتدائی رپورٹ وزارتِ داخلہ کو پیش کر دی ہے۔

عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کرنے والی مشترکہ تفتیشی ٹیم نے ابتدائی رپورٹ وزارتِ داخلہ کو ارسال کر دی، جے آئی ٹی کے سربراہ انعام غنی کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم سے کاغذات کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس پر اسکاٹ لینڈ یارڈ سے اب تک ہونے والی تفتیش کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے، برطانوی ٹیم کی تحقیقات کے بعد جے آئی ٹی کا روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہوگا۔

اس سے قبل اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کوزیرِحراست ملزم معظم علی تک رسائی دی گئی، تفتیشی ٹیم نے معظم علی سے زبانی سوالات کئے، پاکستان نے معظم علی کا تحقیقاتی اداروں کو دیا گیا اعترافی بیان برطانوی پولیس کو دیا گیا، اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے پاکستانی تفتیشی اداروں سے بھی ملاقات کی۔

عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار دیگر ملزمان کے بیانات بھی برطانوی پولیس کو فراہم کردیئے گئےہیں، معظم علی پرعمران فاروق کے قتل میں ملوث ملزمان کو لندن بھیجنے میں مدد فراہم کرنے کا الزام ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں