12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

فرمائش پوری نہ کرنے پر 10 سالہ بچے نے ماں کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں 10 سالہ لڑکے نے ورچوئل ریئلٹی ہیڈ سیٹ خرید کر نہ دلانے پر مبینہ طور پر ماں کو گولی مار کر قتل کردیا۔ ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دلخراش واقعہ امریکی ریاست وسکونسن میں پیش آیا جہاں ایک 10 سال کے نوعمر لڑکے نے گزشتہ ہفتے ورچوئل ریئلٹی ہیڈ سیٹ خرید کر نہ دینے پر مبینہ طور پر اپنی ماں کو گولی مار دی جو اس کے چہرے پر لگی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 44 سالہ کوئانا مان نامی خاتون کا 10 سالہ بیٹا 21 نومبر کی صبح سویرے اٹھانے پر اس سے ناراض تھا اور اس نے گولی چلا دی۔ پولیس پہلے یہ سمجھی کہ لڑکا انگلی کے گرد بندوق گھما رہا تھا۔ اسی دوران غلطی سے گولی چلی ہوگی اور اس کی ماں کو لگی ہوگی لیکن تفتیش کے بعد معلوم ہوا ہے کہ یہ دانستہ کارروائی تھی۔

لڑکے نے گولی مارنے کے بعد اپنی 26 سالہ بہن کو اس واردات سے آگاہ کیا جس نے لاش دیکھنے کے بعد ریسکیو 911 پر کال کی اور پولیس نے پہنچ کر ملزم لڑکے کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس نے مبینہ قاتل بیٹے کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا ہے۔ ملزم نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ یہ بات جانتا تھا کہ بندوق کی گولی انسان کو مار سکتی ہے اور اس کا مقصد اپنی ماں کو مارنا نہیں بلکہ ڈرانے کے لیے دیوار پر گولی مارنا چاہتا تھا جو غلطی سے اس کی ماں کو لگ گئی۔

لڑکا اپنی ماں کو مبینہ طور پر گولی مارنے کے بعد پر ایمیزون پر گیا اور وہاں اس نے اپنی مطلوبہ چیز خریدی۔ لڑکے نے اسی صبح اپنے 7 سالہ کزن پر بھی حملہ کیا تھا جب کہ واردات کے بعد لڑکے نے مبینہ طور پر اپنی دادی سے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا اس کے لیے مجھے بہت افسوس ہے۔ میں اپنی ماں کو مارنے کے لیے معذرت خواہ ہوں۔

پولیس کے مطابق مقتول خاتون مان نے گھر کے ارد گرد کیمرے بھی لگائے تھے لیکن بدقسمتی سے وہ اس واقعے کے وقت بند ہوگئے تھے۔ ملزم لڑکا جس کی عوامی سطح پر شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ اس پر بالغ افراد کی طرح فرسٹ ڈگری لاپروائی قتل کا الزام ہے اور اسے 50,000 ڈالر کی ضمانت پر رکھا گیا ہے۔

 

اسی حوالے سے ملواکی جرنل سینٹینیل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے مذکورہ بچے کا خاندان کچھ عرصے سے لڑکے کے رویے اور غصیلے مزاج کی وجہ سے پریشان تھا۔ اس نے 4 سال کی عمر میں اپنے پالتو کتے کو بلاوجہ اذیت دی تھی جب کہ ماں کے قتل کے واقعے سے صرف 6 ماہ قبل ہی لڑکے نے مبینہ طور پر ایک غبارے میں آتشگیر مائع بھر کر اسے گھر کے اندر آگ لگا دی تھی جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا تھا۔

اسی رپورٹ میں یہ بھی بتیا گیا ہے کہ مذکورہ لڑکے نے اپنی ماں کو بتایا کہ اس نے پانچ خیالی لوگوں کو اس سے بات کرتے ہوئے سنا ہے جن میں دو بہنیں، ایک بوڑھی عورت، ایک مرد اور دوسرا آدمی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں