اسلام آباد ہائی کورٹ کا فوجداری کے مقدمات نمٹانے کیلئے بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فوجداری مقدمات کی تمام اپیلیں نمٹانے کیلئے اقدامات تیز کر دئیے۔ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کی جانب سے سرکلر میں ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
سرکلر کے مطابق یکم جولائی سے یکم اکتوبر تک تمام فوجداری مقدمات کی اپیلوں کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے اور فریقین کے وکلا اس دورانیے میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ مرکزی وکلاء کی عدم موجودگی پر معاون وکلاء کی حاضری یقینی بنائی جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی ہدایت پر کریمنل اپیلیں جلد نمٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔