جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

سعودی ملٹری انڈسٹری میں بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عربین ملٹری انڈسٹریز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنظیم نو کی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ملٹری انڈسٹریز کارپوریشن (سیمی) پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کے زیر ملکیت ہے، سیمی نے اپنے بورڈ آف ڈائیکٹرز کی تنظیم نو کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عربین ملٹری انڈسٹریز کارپوریشن میں احمد بن عقیل الخطیب کو چیئرمین اور غسان الشبل کو نائب صدر مقرر کردیا گیا۔

- Advertisement -

اسی طرح سیمی میں بورڈ ارکان کی تعداد 9 سے بڑھا کر دس کردی گئی۔

سیمی کے چیئرمین احمد بن عقیل الخطیب کا کہنا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کمپنی 2030 تک مملکت کے فوجی اخراجات کا 50 فیصد سے زیادہ مقامی بنانے میں کامیاب ہو جائے۔

دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کی خاطر سعودی حکام کا بین الاقوامی کمپنیوں سے معاہدہ

خیال رہے کہ سعودی عرب میں سیمی کا قیام مئی 2017 میں عمل میں آیا تھا جس کا مقصد2030 تک دنیا کی 25 اعلیٰ فوجی صنعتوں میں مملکت کو بھی شامل کرنا ہے۔

سعودی وژن 2030 کے تحت مملکت کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانا اور فوجی صنعت کو مقامی بنانا بھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں