تازہ ترین

ہزاروں میٹر بلندی پر مسافر طیارہ ہوا حادثے کا شکار

بھارت: دوران پرواز مسافر طیارے سے پرندہ ٹکراگیا، لینڈنگ کے بعد نظر آنے والے نشان نے انتظامیہ کے اوسان خطا کردئیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ احمد آباد سے دہلی جانے والی آکاسا ایئر کی پرواز پی کیو ون ٹرپ تھری کے ساتھ رونما ہوا، جب فلائٹ ہزاروں کلومیٹر اونچائی پر محو پرواز تھی کہ پرندہ ٹکراگیا۔

اس دوران پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کیا اور جہاز کو بحفاظت لینڈنگ کرانے میں کامیاب ہوا، لینڈنگ کے بعد طیارے کا معائنہ کیا گیا تو حکام دنگ رہ گئے کہ طیارے کے اگلے حصے پر پرندے ٹکرانے کا واضح نشان تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں گذشتہ چند ماہ کے دوران کئی طیاروں کی ایمرجنسی لینڈنگ دیکھنے کو ملی ہے جس کے باعث مسافروں میں سخت وہراس پھیلا۔

یہ بھی پڑھیں:  برطانیہ میں مسافر طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

رواں ماہ بھی آکاسا ایئرلائنس کی ایک فلائٹ کو پرواز بھرنے کے بعد ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی تھی کیونکہ دوران پرواز فلائٹ کے کیبن میں کچھ جلنے کی بو آرہی تھی۔

بعد ازاں جانچ پڑتال کے دوران پتہ چلا تھا کہ طیارہ سے کوئی پرندہ ٹکرایا تھا۔

Comments

- Advertisement -