جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

کراچی: زیر تعمیر پلازہ میں کار گر گئی، ایک شخص جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں زیر تعمیر پلازہ کے گرد حفاظتی دیوار نہ ہونے کے باعث کار گر گئی ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے ڈالمیا شانتی نگر میں پیش آیا ہے جہاں سیمنٹ فیکٹری کے قریب ایک زیر تعمیر پلازہ کی بنیادوں کے لیے گہری کھدائی کی ہوئی تھی، تاہم اس کے گرد حفاظتی دیوار نہ ہونے کے باعث کار کئی فٹ گہرائی میں جا گری۔

کار میں دو افراد سوار تھے جو وہاں لگی پرانچوں سے ہٹ ہوئے جس کے نتیجے میں کامران نامی شخص جاں بحق اور منور علی زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے۔ لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ زیر تعمیر پلازہ کی بنیادوں کے لیے کی گئی گہری کھدائی کے گرد حفاظتی دیوار نہ لگانے کے باعث پیش آیا جس کے باعث کار ڈرائیور کو آگے راستہ ہونے کی غلط فہمی ہوئی اور کار نیچے گری۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے اور قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں